17 نومبر، 2015، 8:13 PM

فرانس کا عالمی کانفرنس ملتوی کرنے سے انکار

فرانس کا عالمی کانفرنس ملتوی کرنے سے انکار

فرانس نے اقوام متحدہ کے تحت 30 تاریخ سے شروع ہونے والی موسمی تبدیلیوں سے متعلق عالمی کانفرنس ملتوی کرنے سے انکار کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس نے اقوام متحدہ کے تحت 30 تاریخ سے شروع ہونے والی موسمی تبدیلیوں سے متعلق عالمی کانفرنس ملتوی کرنے سے انکار کردیا ہے۔ فرانسیسی صدر اولیندو نے منگل کو جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ پیرس کانفرنس ہرگز ملتوی نہیں ہوگی۔ امریکی صدر براک اوبامہ اوران کے روسی ہم منصب ولادیمیر پوتن سمیت دنیا کے متعدد سربراہان مملکت اس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ کانفرنس کی اہمیت کے پیش نظر فرانسیسی حکومت نے حفاظتی انتظامات انتہائی سخت اور فول پروف بنادیئے ہیں۔ فرانس کے سابق صدرسرکوزی نے پیر کو ایک بیان میں یہ مطالبہ کیا تھا کہ پیرس میں دشت گرد حملوں کے باعث ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق ہونے والی عالمی کانفرنس ملتوی کردی جائے تاہم آج جاری صدارتی بیان میں اس کی نفی کردی گئی ہے۔ کانفرنس 30 نومبرسے 11دسمبر تک پیرس میں ہی پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق ہوگی۔

News ID 1859651

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha